اقبال میموریل جنرل ہسپتال اینڈ گائنی کلینک گڑھ موڑ کی افتتاحی تقریب پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک پنجاب رانا شہباز احمد خان کی شرکت

  اقبال میموریل جنرل ہسپتال اینڈ گائنی کلینک گڑھ موڑ کی افتتاحی تقریب ...

  

احمد پور سیال (نامہ نگار)اقبال میموریل جنرل ہسپتال اینڈ گائنی کلینک گڑھ موڑکی افتتاحی تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک پنجاب رانا شہباز احمد خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پسماندہ علاقوں میں خواتین(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

کا میڈیکل شعبہ میں آنا قابل تحسین و قابل فخر ہے ڈاکٹر خدیجہ طاہرہ وقاض تحصیل احمد پور سیال کی ایک ایف سی پی ایس ریگولر پہلی گائناکالوجسٹ ہیں جس نے بڑے شہروں میں جاب کرنے کی بجائے اپنے علاقے کی عوام کو خدمات دیں اور اب ہماری ماؤں بہنوں کو علاج کے لئے جھنگ،ملتان جانے کی ضرورت نہیں رہے گی رانا شہباز احمد خاں نے کہا کہ اپنے حلقہ میں روڈز،گڑھ موڑ کی سیوریج اور دیگر کام جوکرونا کی وجہ سے رک گئے تھے اب جلد ان پر کام شروع ہو جائے گا اور الیکشن میں کئے گئے وعدے کو تکمیل تک پہنچایا جائے گاڈاکٹر خدیجہ طاہرہ وقاص نے کہا کہ میں دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان مسیحا میں اتری ہوں انشاء اللہ عبادت سمجھ کر خدمات سرانجام دوں گی اور موقع پر عطاء المحسن ندیم،شیخ امتیاز احمد،ایم ایس ٹی ایچ کیو احمد پور سیال ڈاکٹر حفیظ اللہ خان خالد نے خطاب کیا اقبال میموریل جنرل ہسپتال کا افتتاح سابق ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر جھنگ ڈاکٹر حسین احمد مد نی،رانا شہباز احمد،چیئرمین بیت المال جھنگ چوہدری عثمان قدیر چیمہ،مہر امیر حسن سرگانہ،ملک غلام جیلانی اور دیگر فیتہ کاٹ کر کیا اسموقع پر معززین علاقہ جام حاجی رفیق احمد،جام مظفر،نور خان بلوچ،چوہدری ظفر باجوہ،چوہدری رمضان میو،ملک عمار یاسر،عمر فاروق،قاسم اقبال،سید قمر شاہ،شیخ محمد حسین،نوید انجم،ڈاکٹر زاہد منظور ڈی ڈی ایل او احمد پور سیال،جمشید لنگاہ،فہد مدنی آپریشنل منیجر ایم سی بی،عزیزاللہ خاں لنگاہ انسپکٹر ایلیٹ فورس،ڈاکٹر وقاص مدنی،ڈاکٹر سعد مدنی،سنیئر صحافی نوید احمد مد نی،محمد عمران،ڈاکٹر امیر عبداللہ اور لوگ موجود تھے۔

شرکت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -