پاکستان کی ترقی، خوشحالی اسلام سے وابستہ، سید ذیشان اختر
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اسلام سے وابستہ ہے، قرآن وسنت کے نفاذ کے(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،دینی مدارس اسلام کے قلعے اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں،انگریز سامراج کا فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت راجہ داہر کے ظالمانہ نظام کا تسلسل ہے جن سے نجات حاصل کئے بغیر قیام پاکستان کا حقیقی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدائے اے پی ایس ہائی سکول کے گراؤنڈ میں نماز عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ورونا وائرس ایک قدرتی آفت ہے جس نے خدائی دعویداروں سمیت پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے، نجات کا واحد ذریعہ توبہ واستغفار اور رجوع الی اللہ ہے، حکومت کوروناوائرس سے صرف عوام کو خوفزدہ نہ کرے بلکہ امید وحوصلہ دینے کے ساتھ ساتھ اللہ پر بھروسہ اور رجوع الی اللہ کی ترغیب دے، اس نازک موڑپرجماعت اسلامی سمیت پوری قوم ملکر اس مشکل حالات سے نکلنے کیلئے اپنا کردار ادا کریگی کیونکہ اتنی بڑی وبا کے خاتمے کیلئے تنہا کوئی بھی حکومت کچھ نہیں کرسکتی ہے۔بعد ازاں جماعت اسلامی کے رہنماء پروفیسر سعید احمد نے نما ز عید ادائیگی اور خطبہ دیا۔