اقلیتی برادری کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

    اقلیتی برادری کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

  

ملتان (سٹی رپورٹر)عیدالفطر کے موقع پر ملتان میں بسنے والے اقلیتوں نے بھی اپنے مسلمان بھائیوں کو عید کی مبارکباد دی۔ ہندو، سکھ، مسیح اور دیگر غیر مسلم برادریوں نے اپنے(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

حلقہ احباب میں شامل مسلمانوں کو عید مبارکباد کے ایس ایم ایس بھجوائے اور بالمشافہ بھی اپنے قرب و جوار میں مقیم اپنے مسلمان بھائیوں کے تہنیتی پیغامات بھجوائے۔ مسلمان بھائیوں نے بھی اپنے اہل محلہ کو میٹھا بھجوانے کے موقع پر پڑوس میں رہنے والے مسیحیوں کے گھروں میں بھی شیرینی بھجوائی۔ دفاتر میں کام کرنے والے مسیحیوں نے بھی اپنے ساتھی عملہ کے ارکان کو عید مبارکباد کے پیغامات بھجوائے۔

مبارکباد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -