کروناکا خوف، متعدد سیاست دان آبائی گھروں سے غائب ڈیرے ویران

کروناکا خوف، متعدد سیاست دان آبائی گھروں سے غائب ڈیرے ویران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نامہ نگار) کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے خوف سے ضلع راجن پور کے سیاستدانوں نے عید لاہور اور اسلام اباد میں منائی۔ عید کے رو ز ان کے ڈیرے ویران پائے گئے۔ لوگ ڈیروں سے مایوس گھروں کو لوٹ گئے۔ تفصیل کے مطابق ملک میں پہلی مرتبہ کرونا وائرس کے خوف کے پیش نظر ملک کے دیگر سیاستدانوں کی طرح راجن پور میں سناٹا چھایا رہا(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

۔ کوئی سیاسیتدان عوام کو ملنا گورانہ کیا۔۔ کرونا وائرس کی وجہ سے اکثر سیاستدان عید اپنے ابائی گھروں کی بجائے لاہور اسلام اباد میں عید منانے کو ترجیح دی۔۔ سابق نگراں وزیر اعظم میر بلغ شیر مزاری روجھان میں سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ڈیرہ۔ وفاقی وزیر موسمیات ذر تاج گل اسلام اباد میں سابق وفاقی وزیر ومسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری سردار سردار اویس خان لغاری اسلام آباد میں ممبر قومی اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری روجھان میں ممبر قومی اسمبلی سردار نصر اللہ دریشک لاہور میں ممبر قومی اسمبلی سردار جعفرخان لغاری وسابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر میناجعفر خان لغاری پہلی مرتبہ چوٹی کی بجائے لاہور میں۔ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد خان لغاری اسلام اباد میں۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری لاہور میں صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری لاہور میں سردار حسنین بہادر دریشک لاہور میں ۔ مشیرصحت پنجاب سردار حنیف خان پتافی۔ احمد علی دریشک ڈیرہ میں ممبر صوبائی اسمبلی سردار فاروق امان اللہ دریشک راجن پور میں۔ ممبر صوبائی اسمبلی سردار اویس خان دریشک راجن پور میں۔ جنرل سیکر ٹری تحریک انصاف وسابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی رضا خان دریشک لاہور میں۔ ممبر صوبائی اسمبلی وچیف لغاری سردار اویس خان لغاری بھی عید لاہور میں منائی۔ سابق وفاقی سیکرٹری وممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمان دریشک کوٹ مٹھن میں۔ سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی اپنے والد پرویز خان گورچانی کے ہمراہ ابائی گاوں لعل گڑھ۔ سابق صوبائی پارلمانی سیکرٹری لٹریسی سردار عاطف خان مزاری عمر کوٹ۔ سابق ضلع چیرمین جگن خان دریشک۔ راجن پور۔ سابق وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں تتاروالا جام پور میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی سردار وقاص خان گورچانی ملتان میں۔ سابق ائی جی وممبر پبلک سروس کمیشن اختر حسن گورچانی لعل گڑھ میں۔ ایڈیشنل کمشنر ڈیرہ صفات اللہ خان سوکڑ تونسہ۔ اے سی جام پو رسیف الرحمان بستی بلوانی تونسہ۔ ریجنل ڈائریکٹر اوپن یونیورسٹی ڈیرہ پروفیسر قیصرعباس کاظمی راجنپور۔ چیرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ۔ ڈاکٹر کشور نائید لاہور۔ سابق ڈائریکٹر کالجز پروفسر مظہر حسین گشکوری ڈیرہ۔ ڈی ای او کالجز راجن پور پروفیسر ارشاد حسین بخاری محمد پور۔ ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا سوکڑ تونسہ۔ چیرمین ہیلتھ کیر کمیشن ڈاکٹر موسی کلیم سوکڑ تونسہ۔ ڈسٹرکٹ اکاونٹس افیسر راو نعمان ڈیرہ۔ڈی ای او اکاونٹس زاہد کلیم خان لاہور میں ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبت علی چوہدری کوٹ مٹھن ڈی ای او تعلیم عطاء حسین سیلرہ محمد پور۔ سی ای او تعلیم ثناء اللہ سہرانی۔ قصبہ گجرات۔ ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر امجد اسلام پتافی جام پور۔ راو محمد طارق خان کوٹ مٹھن۔ عید منائی۔ حلقہ کے لوگ سیاستدانوں کے ڈیر وں پر ہمیشہ کی طرح پہنچے تو ڈیرے ویران دیکھ کرکے ششدر رہ گئے۔ ضلع راجن پو رکی ساٹھ سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیرے ویران پائے گئے۔ راجن پور کی تین قومی اور چھ صوبائی سیٹوں پر منتخب ارکان اسمبلی میں صرف ایک ممبرصوبائی اسمبلی سردار اویس خان لغاری اپنے والد سردار مجتبی دریشک کے ہمراہ جبکہ جام پور میں لغاری سرداروں کی عدم موجودگی پر صوبائی رہنماء وسابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرز ا شہزاد ہمایوں مغل عوام اور لغاری گروپ کے کارکنان کو سماجی فاصلہ اور حکومتی ایس او پی کو بالا طاق رکھ کرکے عید ملتے رہے۔
ویران