عید: ایس ایم ایس، ای میل رشتہ داروں، دوستوں کومبارکباد دینے کاذریعہ

  عید: ایس ایم ایس، ای میل رشتہ داروں، دوستوں کومبارکباد دینے کاذریعہ

  

ملتان (سٹی رپورٹر)عیدالفطر کے موقع پر بیرون ملک اور دیگر شہروں میں مقیم عزیز و اقارب دوست احباب کو عید ملنے اور انہیں مبارکباد دینے کا بڑا ذریعہ ایس ایم ایس، ای میل اور موبائل فون رابطے رہے۔ ہر شہری نے اپنے موبائل فون یا سم میں موجود تمام جان پہچان رکھنے والوں، کاروباری حضرات، عزیز و اقارب اور دوست احباب کو ایس ایم ایس پیغامات بھجوائے (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

اور بڑی تعداد میں موبائل فون، فکسڈ فون اور ای میل کے ذریعے پیغامات بھجوا کر فاصلوں کو سمیٹ دیا اور قربت کا احساس پیدا کیا۔ عید کے موقع پر اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو جا کر عید ملنا یا عید کارڈ یا دیگر ذرائع سے عید کا پیغام بھجوانا ممکن نہیں ہوتا لیکن موبائل فون، ای میل اور ایس ایم ایس نے یہ کام آسان بنا دیا ہے جس سے ان سروسز کے صارفین نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

ای میل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -