عید:ڈسٹرکٹ جیل لودھراں میں تقریب، قیدیوں میں کپڑے، تحائف تقسیم

      عید:ڈسٹرکٹ جیل لودھراں میں تقریب، قیدیوں میں کپڑے، تحائف تقسیم

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل لودھراں کے قیدیوں میں عید الفطرکے موقع پر نئے کپڑے اور عیدگفٹس تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

۔ڈسٹرکٹ جیل لودھراں میں منعقدہ تقریب میں رکن قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں،ضلعی صدر پی ٹی آئی لودھراں ملک آصف علی اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں سید اسد کامران واجد بخاری نے قیدیوں میں نئے کپڑے اور عید گفٹس تقسیم کیے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں نے قیدیوں کو رمضان المبارک اور عید کی مبارک باد دی۔ رکن قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں نے قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے گناہوں کی توبہ کریں اور اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد عہد کریں کہ باقی ماندہ زندگی اسلام کے سنہری اصو لوں کے مطابق بسر کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشی و مسرت کے اس تہوار کے موقع پر اسیران کو یاد رکھا اور ارکان پارلیمنٹ سمیت انتظامیہ کو عید کی خوشیاں آپ کے ساتھ منانے کی ہدایات جاری کیں۔ بعدازاں رکن قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں،ضلعی صدر پی ٹی آئی لودھراں ملک آصف علی اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں سید اسد کامران واجد بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھجوائے جانے والے تحائف تقسیم کئے۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی میاں شفق آرائیں نے جیل کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیااور کورونا وائرس کے تدارک و بچاؤ کیلئے اْٹھائے جانے والے اقدامات پر تسلی کا اظہار کیا۔

تحائف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -