عید:گاڑیاں تاخیر کاشکار، گرمی سے مسافر نڈھال،انتظامیہ کیخلاف احتجاج

  عید:گاڑیاں تاخیر کاشکار، گرمی سے مسافر نڈھال،انتظامیہ کیخلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدکی طرف سے کرونالاک ڈاؤن کے بعدچلائی جانے والی مسافرٹرینیں مسافروں کی توجہ حاصل نہ کرسکی ہیں۔مسافروں کومتوجہ کرنے کے لئے ملک بھرکے رزیرویشن دفاترکے اوقات کارمیں اضافہ کردیاگیاہے۔عیدکے دوسریدن جاری نوٹیفیکشن کے مطابق اب رزیرویشن دفاترصبح8بجے سے شام8بجے تک کھلے رہیں گے۔ریلوے ذرائع کے مطابق جب20مئی کوآئن لائن ریزرویشن کے ساتھ ٹرین آپریشن(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

کوجزوی طورپربحال کیاگیاتومسافروں کی تعدادٹرینوں میں ہونے کے برابرتھی اورتقریباپشاورسے کراچی تک خالی مسافرٹرینیں ریلوے ٹریک پربھاگ رہی تھیں۔اس صورت حال سے نمنٹ کے لئے وفاقی وزیرریلوے نے صبح8سیشام5بجے تک ریزرویشن دفاترکھولنے کی ہدائت کی تاہم عیدکا موقع ہونے پراس کے بھی خاطرخواہ نتائج نہ نکل سکے جس پراب رزیرویشن دفاترکے اوقات کارصبح8بجے سے شام8بجے تک بڑھادئیے گئے ہیں۔تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافرریزرویشن کرواسکیں۔ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی عید کے تینوں روز ریل آپریشن جاری رہا،گزشتہ بدھ کے روز سے بحال کئے گئے جزوی ٹرین آپریشن میں اپ اور ڈاون سائیڈ کی 30 ٹرینوں کو چلایا گیا تھا جبکہ ملتان کینٹ اسٹیشن سے 24 ٹرینیں گزر رہی ہیں تاہم عید کے تینوں روز کے دوران مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ عید کے دوسرے روز دن 2 بجے جب ریزرویشن دفتر کھولا گیا تو لنک ڈاون ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک مسافروں کو ٹکٹ جاری نہ کئے جا سکے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا،عید کے پہلے دو روز کے دوران رش کم رہا تاہم تیسرے روز ایک بار پھر مسافر بڑی تعداد میں اسٹیشن پہنچ گئے،شدید گرمی میں ٹرینیوں کا انتظار کرتے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا تاہم ریلوے ترجمان کے مطابق ایس او پیز کے مطابق تمام مسافروں کو ٹرینوں میں بیٹھنے دیا جا رہا ہے جبکہ اسٹیشن پر روزانہ کی بنیاد پر ڈس انفیکشن کا عمل جاری ہے اور ٹھنڈے پانی کے انتظام سمیت پنکھے بھی آپریشنل ہیں۔
اجتماع