خیرپور میں امن کی فاختہ اڑ گئی،قوم کے محافظ خود غیر محفوظ ہوگئے
خیرپور(بیورورپورٹ)خیرپور میں امن کی فاختہ اڑ گئی،قوم کے محافظ خود غیر محفوظ ہوگئے،نامعلوم چوروں نے پولیس اہلکار کو بھی نہیں بخشا،گھر کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی،طلائی زیورات و دیگر سامان چراکر فرار ہوگئے،این سی درج گرفتاری عمل میں نہ آسکی،بی سیکشن تھانہ کی حدود نیوشہباز کالونی کے رہائشی پولیس اہلکار محمد عیسی جھمٹ عید گزارنے اپنے گاؤں ٹنڈومستی گیاتھاکہ نامعلوم چوروں نے ان کے گھر کے تالے توڑ کر گھر میں رکھے نقدی،قیمتی سامان طلائی زیورات چراکر فرار ہوگئے،پولیس اہلکار جب گاؤں سے واپس اپنے گھر آاتو گھر کا تالا اور گھر میں سامان بکھرا دیکھ کرپریشان ہوگیا اورگھر کیکمروں میں داخل ہواتو اس کے ہاؤں تلے سے زمین نکل گئی جب گھر میں نقدی،طلائی زیوارت و دیگر قیمتی سامان غائب پایا،پولیس اہلکار محمد عیسی جھمٹ نے تھانہ بی سیکشن میں واقعے کی این سی درج کرادی تھی تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی تھی واضع رہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب بیروزگاری بھوک افلاس کے ستائے لوگ یا پیشہ ور ملزمان نے وارداتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔