سہیل انور سیال کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

      سہیل انور سیال کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

  

لاڑکانہ(این این آئی) صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات نوڈیرو ہاؤس میں ملاقات کی۔ سہیل سیال نے ملاقات میں کورونا سے بچاؤ کے متعلق لاڑکانہ میں لئے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ پہلے کورونا ٹیسٹ رپورٹ آغا خان سمیت دیگر نجی لیبز بھیجتے تھے، رپورٹس آنے میں دو دن لگ جاتے تھے۔ لاڑکانہ میں مقامی سطح پر پی سی آر لیب کے قیام کے بعد یومیہ بنیادوں پر دو سو کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت رکھتے ہیں، جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقامی سطح پر کورونا ٹیسٹس اور ایک روز میں نتائج برآمد ہونا خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے سہیل انور سیال کو ہدایت کی کہ آپ میرے حلقہ کے فوکل پرسن ہیں، لوگوں کو سماجی فاصلے کی تلقین کریں تاکہ لوگوں کو کورونا کے شکنجے سے بچایا جا سکے۔مستحقین افراد کا خاص خیال رکھیں جہاں راشن کی ضرورت ہو انہیں پہنچائیں۔ ملاقات کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سہیل انور سیال کے ہمراہ کراچی روانہ ہو گئ

مزید :

صفحہ آخر -