علی زیدی اور بلال غفار کراچی ڈویلپمنٹ ورک کے تحت پی ٹی آئی ورکرز کے ہمراہ متحرک

  علی زیدی اور بلال غفار کراچی ڈویلپمنٹ ورک کے تحت پی ٹی آئی ورکرز کے ہمراہ ...

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور رکن سندھ اسمبلی بلال غفار کراچی ڈویلپمنٹ ورک کے تحت پی ٹی آئی ورکرز کے ہمراہ متحرک گزشتہ روز وفاقی وزیر نے پی ایس 103 اور 104 کے ورکرز سے ملاقات کی اور کراچی ڈویلپمنٹ ورکنگ کا تفصیلی جائزہ لیا پی ٹی آئی نشست میں رہنماؤں کی جانب سے ورکرز کے حوصلوں کو سراہا گیا نشست میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے عید کے بعد کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ورکر تحریک کی مضبوط بنیاد ہے کراچی کی ترقی سے ملک کی معیشت کا پہیہ بھی چلتا ہے عید کے بعد ورکرز کے ہمراہ کراچی کی ترقی کے کام کا آغاز دوبارہ شروع کیا جائیگا تحریک انصاف کراچی کی ترقی کی ضامن ہے کراچی کی خوبصورتی کو دوبارہ بحال کریں گے کراچی کے لوگوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کریں گے دوسری جانب اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی نظام کو بھی کورونا ہوگیا گیا ہے بلدیاتی نمائندے عوام کے درمیان نظر نہیں آتے ہماری کوشش ہے کہ حلقہ میں یو سی، وارڈ لیول تک عوام کو ریلیف دیں ورکرز کے ساتھ نشست کا مقصد کام کے حوالے سے اگلا لائحہ عمل طے کرنا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -