جناح گارڈن کا کوئی مکین جاں بحق نہیں ہوا، 3 خواتین زخمی 19 مکانات کو نقصان

  جناح گارڈن کا کوئی مکین جاں بحق نہیں ہوا، 3 خواتین زخمی 19 مکانات کو نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کورنگی نے تصدیق کی ہے کہ طیارے کے حادثے میں جناح گارڈن، ماڈل کالونی کا کوئی بھی مکین جاں بحق نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل میمن کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ جناح گارڈن کے بلاک اے اور آرمیں گرا، جس سے 19 مکانات کو نقصان پہنچا۔ دو مکانات مکمل طور پر جل گئے۔ محلے کی تین خواتین زخمی ہوئیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی نے بتایا کہ متاثرہ مکانات کے 16 مکینوں کو شارع فیصل پر واقع ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ہوٹل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ انہیں رہائش سے متعلق تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -