سرجانی ٹاؤن، مزدوری کی اجرت مانگنے پر مزدور پر جان لیواتشدد

      سرجانی ٹاؤن، مزدوری کی اجرت مانگنے پر مزدور پر جان لیواتشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) غریب مزدور کومزدوری کی اجرت مانگنے پر ظالموں نے جان لیواتشددکرکے ادھ مواکردیا،اطلاع کرنے کے باوجود پولیس نے کچھ نہیں کیا،جرائم پیشہ افراد کی علاقہ مکینوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے کی تاکید،عبدالرحیم ناصری گوٹھ اللہ والی کے مکینوں نے اعلیٰ سے حکام سے سوال کیاہے کہ شریف مکین جرائم پیشہ افراد کا ظلم کب تک برداشت کرتے رہیں گے۔تھانہ سرجانی ٹاؤن کی حدود عبدالرحیم ناصری گوٹھ کے مکینوں نے اعلیٰ پولیس افسران اور رینجرزحکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ عید سے دوروزقبل علاقے کا غریب مزدور امام بخش خاصخیلی اپنی مزدوری اجرت مانگنے گیاتو علاقے کے بااثر افراد حمید اللہ ولداللہ بخش، رحمت اللہ ولد اللہ بخش،گلاولد اللہ بخش،فیض محمدعرف فیضاولد اللہ بخش، آصف ولد گلا،طالب ولد گلا،حامد ولد رشید نے اسے بند کرکے بدترین تشدد کانشانہ بنانے کے بعد ٹانگوں کو رسی سے باندھ کر گلیوں میں گھسیٹااور ڈنڈوں اور بلاکوں سے مارتے رہے بعدازاں گلے میں رسی ڈال کر کھمبے باندھاااورخوفناک تشدد کا نشانہ بنایا۔علاقہ مکینوں نے بتایاکہ یہ غنڈہ عناصر بروہی برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور اللہ والی پر ریتی بجری کا اڈاکھول کر بیٹھے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ ان کی طرف جوبھی آدمی جائے یہ لوگ اس پر تشدد کرتے ہیں کیونکہیہ جرائم پیشہ لوگ ہیں اور علاقہ پولیس لوگوں کی فریادنہیں سنتی،جبکہ امام بخش عرف چریاملنگ اادمی ہے جو مزدوری کرکے اپناپیٹ پالتاہے،اس کاکوئی رشتہ داریاقبیلہ نہیں ہے اس کا اللہ کے سواکوئی نہیں ہے،ظالم لوگ اس پر بدترین تشدد کرکے علاقہ مکینوں کو خوفزدہ کرکے خامو ش رہنے پر مجبورکررہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ مذکورہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرکے علاقہ مکینوں کو تحفظ دیاجائے۔انہوں نے سوال کیاکہ اتنی بڑی ظالمانہ کارروائی کے بعد تھانہ سرجانی ٹاؤن خاموش کیوں ہے؟۔

مزید :

صفحہ آخر -