سٹریٹ کرمنلز بے قابو،وارداتیں جاری

سٹریٹ کرمنلز بے قابو،وارداتیں جاری

  

کراچی (کرائم رپورٹر) حکومتی دعوؤں کے برعکس شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کی وارداتیں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں دو موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے فیملی سے نقدی اورموبائل فون لوٹ لئے۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات گئے دو ملزمان جن کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار ایک فیملی کو گلی میں لوٹ رہے ہیں۔ لوٹ مار کے دوران متاثرہ شخص مزاحمت بھی کرتا ہے،مگر ڈکیت ان سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوجاتے ہیں۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود پولیس تاحال ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

مزید :

صفحہ اول -