وزیر اعلی محمود خان نے گورنر ہاؤس پشاور کی مسجد میں عیدالفطرکی نماز ادا کی

  وزیر اعلی محمود خان نے گورنر ہاؤس پشاور کی مسجد میں عیدالفطرکی نماز ادا کی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گورنر ہاؤس پشاور کے مسجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور دیگر اعلی حکومتی شخصیات نے بھی وزیر اعلی کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر کورونا صورتحال کے پیش نظز سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔ وزیر اعلی سمیت دیگر شراکاء ایکدوسرے سے بغل گیر نہیں ہوئے اور نہ ہی مصافحہ کیا۔ اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی، کرونا وبا سے نجات اور سانحہ کراچی میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -