شیر گڑھ،کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد 62 تک پہنچ گئی

شیر گڑھ،کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد 62 تک پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار) لاک ڈاون میں نرمی اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے کی وجہ تحصیل تخت بھائی میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ تخت بھائی لوند خوڑ اور شیرگڑھ میں متاثرہ افراد62تک پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق تحصیل تخت بھائی کے علاقوں شیرگڑھ،لوند خوڑ اور تخت بھائی سٹی میں کرونا وائرس کی صورتحال تشویشناک صورتحال اختیار کر لیا ہے لاک ڈاون سے پہلے کرونا کے مریضوں کی تعداد 41جبکہ لاک ڈاون میں نرمی اور عید الفطر کے دوران میل ملاپ سے کرونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ کسی خطرے سے کم نہیں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مریضوں کی تعداد 62تک پہنچ چکی ہے جن میں ڈاکٹر شاہ فیصل 31سال،سمعیہ عادل 32سال انیلہ 34سال سید محمد عادل عمر 37 سال علی حسن خان عمر27سال رفعت زیب 52سال جہان زیب خان 56سال حلیم شاہ 46سال لیاقت علی،محمد ہلال خان 28سال آیون خان 22سال دیدن گل 46سال خالد علی خان 35سال صفیہ بی بی، محمد علی 55سال محمد اقبال 40سال، احمد نواز خان 30سال،امتیاز خان 45سال،ساجد خان17سال،حمیدہ بیگم 50سال اور زویہ حبیب 25سال کرونا کے شکار ہو چکی ہے جن میں زیادہ تر متاثرہ مریضوں کو اپنے اپنے گھروں میں کرونٹائن کر لیا ہے جبکہ کچھ متاثرہ افراد کو ایم ایم سی مردان میں ائسولیٹ کئے گئے ہیں جبکہ تحصیل تخت بھائی میں کرونا وائرس سے اب تک ایک درجن سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اب تک تحصیل تخت بھائی میں کرونا سے تین افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں