امریکا افغانستان کب چھوڑے گا؟ صدرٹرمپ کا جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان سے امریکی انخلا کب ہوگا۔یہ بات امریکی صدر کو بھی معلوم نہیں۔واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے افغانستان سے مکمل انخلا کی اپنی خواہش تو دہرائی تاہم ساتھ ہی کہا کہ وہ حتمی تاریخ نہیں بتاسکتے۔
انہوں نے کہا وہ اس حوالے سے طالبان اور افغان قیادت سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہم انیس سال سے وہاں ہیں اور یہ بہت ہیں۔