حیدرآباد، ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ناصر قریشی کی گاڑی پر فائرنگ

حیدرآباد، ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ناصر قریشی کی گاڑی پر فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(بیورورپورٹ) ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ناصر قریشی کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم وہ اس حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے ناصر قریشی نے کہا ہے کہ وہ دوست سے عید ملنے گئے اور گاڑی سے اترے ہی تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔رکن اسمبلی نے کہا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے لیکن خوش قسمتی وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ناصر قریشی کے مطابق گاڑی پر تین گولیوں کے نشان موجود ہیں، واقعے سے متعلق پولیس کو اطلاع کر دی ہے اور وہ خود اب محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔ایم کیوایم کے رہنما خالدمقبول صدیقی نے ایم پی اے ناصر قریشی پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ناصر قریشی پر فائرنگ کی، سندھ حکومت اپوزیشن ارکان کی حفاظت میں ناکام ہوچکی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم ارکان اسمبلی کی حفاظت کافوری مناسب بندوبست کیاجائے۔دوسری جانب واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی عدیل چانڈیو ایم پی اے ناصر قریشی کے گھرپہنچ گئے اور واقعے سے متعلق ان کا بیان ریکارڈ کیا۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ایم پی اے کی گاڑی پر 3 فائرہوئے ہیں، واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان جلدگرفتارہوں۔

مزید :

صفحہ آخر -