میوہسپتال میں کورونا سے 8 ،جناح ہسپتال میں3 مریض جاں بحق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ 3 روز میں میوہسپتال میں کورونا سے مزید8 مریض انتقال کرگئے جبکہ جناح ہسپتال میں مزید3 افراد زندگی کی بازی ہا رگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 3 روز میں میوہسپتال میں کورونا سے مزید8 مریض انتقال کرگئے ،سی ای او ڈاکٹر اسد اسلم کاکہنا ہے کہ میوہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد86 ہو گئی ۔ادھر ایم ایس جناح ہسپتال یحییٰ سلطان کاکہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں کورونا سے مزید3 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد21 ہو گئی۔