بھارت میں لیکچر کے دوران پاکستان کا مثبت حوالہ دینے والی ٹیچر کو بڑی سزا دیدی گئی

بھارت میں لیکچر کے دوران پاکستان کا مثبت حوالہ دینے والی ٹیچر کو بڑی سزا دیدی ...
بھارت میں لیکچر کے دوران پاکستان کا مثبت حوالہ دینے والی ٹیچر کو بڑی سزا دیدی گئی

  

گورکھ پور(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں انگریزی کی ٹیچر کو آن لائن گرامر پڑھاتے ہوئے اسم کی تعریف کے ضمن میں دی گئی مثال میں پاکستان کا حوالہ دینے پر معطل کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گورکھ پور کے علاقے میں واقع اسکول جی این نیشنل کی استانی شاداب خانم نے لاک ڈاﺅن کے دوران آن لائن تعلیم دیتے ہوئے Noun یعنی اسم کی مثالیں طلبا کو واٹس ایپ پر بھیجیں جس میں مثالیں درج ذیل دی گئی تھیں۔

Pakistan is our dear homeland

I will join pakistan army

Rashid Minhas is a brave soldier

والدین نے بچوں کے سبق میں یہ مثالیں دیکھیں تو پولیس کو مطلع کیا، پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ٹیچر اور طلبا سے پوچھ گچھ کی جس کے دوران استانی شاداب خانم نے موقف اختیار کیا کہ یہ مثالیں غلطی سے بھیجیں جس پر معافی مانگتی ہوں۔ سکول کے منتظم پرتاپ سنگھ نے بی بی سی کو بتایا کہ استانی غیر معقول حرکت کی مرتکب ہوئی ہیں، انہوں نے گوگل پر سرچ کرکے بغیر دیکھے مثالیں طلبا کو بھیج دیں۔ چار رکنی سکول کی کمیٹی ان کا موقف لے کر رپورٹ پیش کرے گی تب تک شاداب خانم معطل رہیں گی۔خاتون ٹیچر شاداب خانم نے بی بی سی کو بتایا کہ میں نے طلبا کو واضح ہدایت کی تھی کہ پاکستان کی جگہ ملک کا نام بھارت لکھیں لیکن والدین نے میری اس ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف مثالوں پر ہنگامہ برپا کردیا۔

مزید :

بین الاقوامی -