پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 59 ہزار 151 ہو گئی ہے جبکہ 1225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 8 ہزار 491 ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 1446 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ کورونا کے 19 ہزار 142 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
اس وائرس کے اب تک پنجاب میں 21 ہزار 118، سندھ میں 23 ہزار 507، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 259، بلوچستان میں 3 ہزار 536، اسلام آباد میں ایک ہزار 879، گلگت بلتستان میں 638 جب کہ آزاد کشمیر میں 214 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے شکار مزید 28 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 1225 ہوگئی۔ سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں ہوئیں جہاں 416 افراد جان کی بازی ہار چکے۔ سندھ میں 374، پنجاب میں 362، اسلام آباد میں 18، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 42 اور آزاد کشمیر میں 4 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -