امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹر پر کیوں برس پڑے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹر پر کیوں برس پڑے؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹر پر کیوں برس پڑے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی خوب برسے۔۔۔۔ٹویٹر اکاونٹ سے ٹویٹر پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’میل اِن بیلٹس‘ یعنی ڈاک کے نظام کے ذریعے اپنا ووٹ ڈالنا درحقیقت دھوکہ دہی سے کچھ کم نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا میل باکس لوٹ لیے جائیں گے، بیلٹ جعلی ہوں گے اور یہاں تک کہ غیر قانونی طور پر پرنٹ آؤٹ ہوں گے اور دھوکہ دہی سے دستخط کیے جائیں گے۔کیلیفورنیاکے گورنرلاکھوں لوگوں کو پوسٹل بیلٹ بھیج رہے ہیں۔‘صدر ٹرمپ نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہایہ ایک دھاندلی زدہ الیکشن ہوگا۔ اور وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پہلی مرتبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک سلسلہ وار ٹویٹ پر ’فیکٹ چیک‘ کا لیبل چسپاں کیا ہے۔’فیکٹ چیک‘ یعنی حقائق کی جانچ کا لیبل ایسی ٹوئٹر پوسٹس پر چسپاں کیا جاتا ہے جن میں مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کُن معلومات فراہم کی گئی ہوں۔