سیہون شریف:سندھ حکومت او رمحکمہ اوقاف کالعل شہباز قلندر کا مزارزائرین کیلئے کھولنے کافیصلہ

سیہون شریف:سندھ حکومت او رمحکمہ اوقاف کالعل شہباز قلندر کا مزارزائرین کیلئے ...
سیہون شریف:سندھ حکومت او رمحکمہ اوقاف کالعل شہباز قلندر کا مزارزائرین کیلئے کھولنے کافیصلہ

  

سیہون شریف(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت او رمحکمہ اوقاف نے حضرت لعل شہباز قلندر کا مزارزائرین کیلئے کھولنے کافیصلہ کر لیا ہے، لعل شہبازقلندر کا مزار ڈھائی ماہ بعد کل سے عام زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت او رمحکمہ اوقاف نے حضرت لعل شہباز قلندر کا مزارزائرین کیلئے کھولنے کافیصلہ کرلیا ہے،چیف ایڈمنسٹریٹراوقاف منور علی مہیسر نے کہاہے کہ درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کامزارایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا،لعل شہبازقلندر کا مزار ڈھائی ماہ بعد کل سے عام زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا،واضح رہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر ؒکامزارکورونا کے باعث14 مارچ سے عام زائرین کیلئے بند کردیا گیاتھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -