جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

  

حیدر آؓاد (ویب ڈیسک) جعفر ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ہم نیوز کے مطابق جعفر ایکسپریس کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ شکارپور کے قریب پہنچی تو اس کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پٹریاں اترنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ڈی سی او ریلویز کا کہنا ہے کہ ٹریک سے اترنے والی پانچوں بوگیوں کو باقی ٹرین سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔ڈی سی او ریلویز نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو روانہ کردیا گیا ہے البتہ روہڑی ریلوے اسٹیشن پر متبادل بوگیاں لگا کر متاثرہ مسافروں کو ایڈجسٹ کر دیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -حیدرآباد -