تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ،حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ ، لوگوں کو غربت اور بھوک سے بھی بچانا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ،حکومت نے کورونا کا ...
تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ،حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ ، لوگوں کو غربت اور بھوک سے بھی بچانا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ہیں،ذاتی مفادت کیلئے اکٹھی ہونے والی اپوزیشن جمہوریت کو نقصان پہنچارہی ہے،اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ ، لوگوں کو غربت اور بھوک سے بھی بچانا ہے، تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ہیں،ذاتی مفادت کیلئے اکٹھی ہونے والی اپوزیشن جمہوریت کو نقصان پہنچارہی ہے،اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اپوزیشن رہنماؤں نے کورونا وبا پر زبانی جمع خرچ کا نیا ریکارڈ قائم کیا،عملی طور پر اپوزیشن کی پوزیشن صفر رہی،حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے موثر اور جامع حکمت عملی اپنائی،وزیراعظم نے وقت ضائع کیے بغیر مشاورت کے ساتھ فیصلے کیے،تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -