طیارہ حادثہ کی تحقیقات پر عوام سوال پوچھ رہے ہیں لیکن وزیراعظم لاپتہ ہیں،مریم اورنگزیب کاحکومت سے وزیراعظم کی گمشدگی کااشتہار شائع کرنے کامطالبہ

طیارہ حادثہ کی تحقیقات پر عوام سوال پوچھ رہے ہیں لیکن وزیراعظم لاپتہ ...
طیارہ حادثہ کی تحقیقات پر عوام سوال پوچھ رہے ہیں لیکن وزیراعظم لاپتہ ہیں،مریم اورنگزیب کاحکومت سے وزیراعظم کی گمشدگی کااشتہار شائع کرنے کامطالبہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پراظہار تشویش کرتے ہوئے حکومت سے وزیراعظم کی گمشدگی کااشتہار شائع کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم کہاں ہیں جب طیارے کا حادثہ ہوا؟،میتیں نہ ملنے پر ان کے پیارے پوچھ رہے ہیں وزیراعظم کہاں لاپتہ ہیں ؟،طیارہ حادثہ کی تحقیقات پر عوام سوال پوچھ رہے ہیں لیکن وزیراعظم لاپتہ ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ کاکہنا ہے کہ ایک کروڑنوکریاں،50 لاکھ گھردینے کاوعدہ کرنیوالاوزیراعظم لاپتہ ہیں،پارلیمان کوتالالگاکروزیراعظم لاپتہ ہیں؟،دو سال میں تاریخی 13000 ارب کا قرض لینے والا وزیراعظم لا پتہ ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم اور گورنر ہاو¿س کو یونیورسٹی بنانے کا دعویٰ کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے،بطور وزیر اعظم سائیکل پر وزیراعظم ہاو¿س جانے والا وزیراعظم لا پتہ ہے،ٹڈی دل سے فصلیں تباہ ہوگئیں اور وزیراعظم لاپتہ ہیں؟ ۔

ترجمان ن لیگ نے کہاکہ کورونا مریضوں اور اموات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے لیکن کوئی حکمت عملی موجود نہیں،بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈے کھودے گئے لیکن وزیراعظم لاپتہ؟ ،عمران صاحب نے کہاکہ 10ارب درخت لگا دیئے ہیں لیکن زمین پر یہ درخت لاپتہ ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -