بحیرہ روم پر پرواز کے دوران امریکا اور روس کے طیارے آمنے سامنے, پھر کیا ہوا؟ فریقین کا موقف آگیا

بحیرہ روم پر پرواز کے دوران امریکا اور روس کے طیارے آمنے سامنے, پھر کیا ہوا؟ ...
بحیرہ روم پر پرواز کے دوران امریکا اور روس کے طیارے آمنے سامنے, پھر کیا ہوا؟ فریقین کا موقف آگیا

  

ماسکو (ویب ڈیسک)روس کے لڑاکا طیاروں نے امریکا کے جہاز کو بحیرﺅ روم میں روک لیا۔امریکی بحریہ نے 2 روسی ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کے ذریعے بحیرہ روم میں امریکی بحریہ کے P-8A پوسائیڈن جہاز کو روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی بحری جہاز کا بحیرہ روم کے مشرق میں داخلہ غیر محفوظ تھا۔

روسی بحری حکام کے مطابق بحیرہ روم پر پرواز کے دوران امریکا اور روس کے طیارے آمنے سامنے آ گئے تھے، روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی طیارے کو گھیر کر پیچھے ہٹا دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بحیرہ روم میں امریکی جہاز کو روکنے کا یہ 2 ماہ میں تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل اپریل میں اسی نوعیت کے 2 واقعات پیش آ چکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -