سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اسلاموفوبیا کے تدارک کو ترجیح قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں، شبلی فراز

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اسلاموفوبیا کے تدارک کو ترجیح قرار دینے کا خیر ...
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اسلاموفوبیا کے تدارک کو ترجیح قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں، شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اسلاموفوبیا کے تدارک کو ترجیح قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اسلاموفوبیا کے تدارک کو اولین ترجیح دینا خوش آئند اور ہمارے موقف کی جیت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اسلاموفوبیا کے تدارک کو ترجیح قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اسلاموفوبیا کے تدارک کو اولین ترجیح دینا خوش آئند اور ہمارے موقف کی جیت ہے۔

سینٹر شبلی فراز نے کہاکہ کورونا کو مسلمانوں کےساتھ منسوب کرنا نفرت پر مبنی بی جے پی سوچ کی عکاسی ہے،بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -