اداکارہ و میزبان ندا شوہر اور بیٹی سمیت کورونا کا شکار لیکن اپنے گھر میں عید کیسے منائی ؟ تصویر سامنے آگئی

اداکارہ و میزبان ندا شوہر اور بیٹی سمیت کورونا کا شکار لیکن اپنے گھر میں عید ...
اداکارہ و میزبان ندا شوہر اور بیٹی سمیت کورونا کا شکار لیکن اپنے گھر میں عید کیسے منائی ؟ تصویر سامنے آگئی

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز اور بیٹی صلہ یاسر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ اختیار کیا ہوا ہے۔عید کے موقع پر بھی ندا، یاسر اور صلہ گھر میں ایک الگ جگہ گزری جبکہ کورونا کا منفی تجربہ کرنے والے ان کے بیٹے بالاج اور فرید نے علیحدہ عید گزاری۔

سوشل میڈیا سائٹس خصوصاً انسٹاگرام پر فیملی کی ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں ندا کے بیٹے نیچے گھر میں بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ کورونا کا شکار تینوں افراد چھت پر کھڑے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ انسٹاگرام پر ہی میزبان کی جانب سے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

اپنی ایک پوسٹ میں ندا نے بیٹی کے ہمراہ ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی طبیعت کے حوالے سے بتایا تھا کہ اللّہ کے فضل و کرم سے وہ رو بہ صحت ہیں، لیکن میرا، میرے شوہر اور ہماری بیٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ہم سب نے قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیٹوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’اللہ کے فضل سے میرے بیٹوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔‘ندا یاسر اور یاسر نواز کی جانب سے جاری پیغامات میں مداحوں سے دعاو¿ں کی درخواست بھی کی گئی تھی۔

مزید :

تفریح -