متحدہ عرب امارات نے اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی مگر کب سے ؟ اماراتی وزارت خارجہ نے اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات نے اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی مگر کب سے ؟ ...
متحدہ عرب امارات نے اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی مگر کب سے ؟ اماراتی وزارت خارجہ نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بیرون ممالک موجود اقامہ ہولڈرز جن میں پاکستان بھی شامل ہے‘ کو یکم جون 2020 سے امارات واپس آنے کی اجازت دے دی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اقامہ ہولڈرز کو امارات واپسی کیلئے تمام مطلوبہ تقاضے پورے کرنا ہونگے جن کی بنیادی شرائط میں شامل ہے کہ وہ آن لائن درخواست پیش کریں۔ جن میں اقامہ کی فوٹو کاپی‘ رنگین تصویر‘ پاسپورٹ کی کاپی شامل ہیں جبکہ امارات کے باہر قیام کی وجہ‘ آجر کا خط‘ تعلیمی ادارے یا ہسپتال کا سرٹیفکیٹ منسلک کرنا بھی ضروری ہے۔