بھارت میں پھنسے پاکستانی وطن پہنچ گئے

بھارت میں پھنسے پاکستانی وطن پہنچ گئے
بھارت میں پھنسے پاکستانی وطن پہنچ گئے

  

لاہور (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کی وجہ سے سرحد بند ہونے کے باعث بھارت میں پھنس جانے والے 175 پاکستانی بھارتی سرحدی علاقے اٹاری پہنچ گئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق امیگریشن کے بعد یہ پاکستانی واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان آئیں گے۔رینجرز ذرائع کے مطابق بھارت سے آنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا، کورونا وائرس کے ٹیسٹ کلیئر ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک تقریباً 16 افراد واہگہ بارڈر کراس کر کے پاکستانی علاقے میں داخل ہو چکے ہیں، تھوڑی دیر میں ان کی امیگریشن کا آغاز ہوگا۔پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بھارت سے آمد کے لیے واہگہ اٹاری بارڈر آج ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کی وجہ سے سرحد بند ہونے سے بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس آنے کی اجازت مل گئی تھی۔

بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کو گزشتہ شام تک بھارتی شہر امرتسر پہنچنا تھا جہاں سے وہ پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔یہ پاکستانی شہری بھارتی ریاستوں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، ہریانہ، اتر پردیش اور پنجاب کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے تھے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات کیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -