وزیراعظم پر لیگی ترجمان کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ،فیاض الحسن چوہان کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

وزیراعظم پر لیگی ترجمان کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ،فیاض الحسن ...
وزیراعظم پر لیگی ترجمان کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ،فیاض الحسن چوہان کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم پر لیگی ترجمان کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ،ن لیگ کے ایک قائد اشتہاری ہونے کا تمغہ لئے لندن بیٹھے ہیں ،مریم اورنگزیب صاحبہ!ایسے قائدین ہوں تو دوسروں پر تنقید کرنا جچتا نہیں ۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مریم اورنگزیب کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ شریف برادران نے اپنے ادوار حکومت میں ایک بھی عید پاکستان میں نہیں کی،گرفتاری کے بعد مجبوراً شریف برادرا ن کو2017 میں عید پاکستان کرنا پڑی، وزیراعظم عمران خان نے چھٹیاں گزارنے کیلئے اپنے ہی ملک کو ترجیح دی،انہوں نے کہاکہ لیگی ترجمان ٹھوس دلیل کی غیر موجودگی میں آئیں بائیں شائیں کرنے سے گریز کریں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -