مریم اورنگزیب اشتہار ضرور دیں پر ملک سے فرار اپنی قیادت کا،شہبازگل کامریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

مریم اورنگزیب اشتہار ضرور دیں پر ملک سے فرار اپنی قیادت کا،شہبازگل کامریم ...
مریم اورنگزیب اشتہار ضرور دیں پر ملک سے فرار اپنی قیادت کا،شہبازگل کامریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مریم اورنگزیب اشتہار ضرور دیں پر ملک سے فرار اپنی قیادت کا،ملکی دولت لوٹ کر لندن میں جوپراپرٹی بنائی اس کی واپسی کااشتہار دیں۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ آپ کے قائد،انکے بیٹے،بھتیجا ،داماد جو ملک سے لاپتہ ہیں ان کی گمشدگی کااشتہار،جن کی پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں تھی ان کو بے نقاب عمران خان نے کیا،وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ شوبازی اور لمبے بوٹ پہن کر عوام کو گمراہ کرنے کے دن جا چکے ،آپ کی سیاست کا مقصد عوام کی دولت لوٹنا اور اپنی جیبیں بھرناتھا۔