وہ ملک جس کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کا اب کوئی کیس نہیں

وہ ملک جس کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کا اب کوئی کیس نہیں
وہ ملک جس کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کا اب کوئی کیس نہیں

  

کرائسٹ چرچ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے سب سے کامیاب ممالک میں شمار ہونے والے ملک نیوزی لینڈ میں گذشتہ شب کورونا وائرس کے آخری مریض کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ کئی ماہ میں پہلی مرتبہ ملک میں کسی ہسپتال میں کورونا وائرس کا کوئی مریض زیرِ علاج نہیں۔

واضح رہے نیوزی لینڈ ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ابتدا میں ہی اس موذی وائرس پر قابو پالیا تھااور بروقت اقدامات کی وجہ سے وہاں ہلاکتوں کی تعدادمغربی ممالک کی نسبت انتہائی کم رہی۔

کورونا پر بہترین انداز میں قابو پانے پر لوگوں نے جیسنڈا آرڈرن کی قائدانہ صلاحیتوں کو سرایا ہے۔

نیوزی لینڈ میں گذشتہ پانچ دنوں میں کوئی نیا کیس بھی سامنے نہیں آیا اور ملک میں کل تقریباً 1500 کیسز ہیں۔

نیوزی لینڈ میں 420000 افراد نے حکومت کی ٹریسنگ ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -