قومی ٹیم کے شیردل کھلاڑیوں نے شاندار کام کر دکھایا، ایسی خبر آ گئی کہ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرنے والا ہر کھلاڑی شرمندہ ہو جائے

قومی ٹیم کے شیردل کھلاڑیوں نے شاندار کام کر دکھایا، ایسی خبر آ گئی کہ پاکستان ...
قومی ٹیم کے شیردل کھلاڑیوں نے شاندار کام کر دکھایا، ایسی خبر آ گئی کہ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرنے والا ہر کھلاڑی شرمندہ ہو جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیردل پاکستانی کرکٹرز نے انگلش میدان آباد کرنے آمادگی ظاہر کر دی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے بتایا ہے کہ کسی ایک کھلاڑی نے بھی دورے سے انکار نہیں کیا اور باضابطہ طور پر دستیابی ظاہر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول تبدیل ہو رہا ہے جس کے باعث سیریز کا انعقاد جولائی، اگست میں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے دورے پر اصولی رضامندی ظاہر کر دی تھی جبکہ گزشتہ دنوں کھلاڑیوں کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں لیتے ہوئے فیصلے کا اختیار دیا گیا۔

وسیم خان نے کہا کہ ہم میں نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا تھا کہ اگر ان میں سے کوئی انگلینڈ نہیں جانا چاہے تو ہم قطعی طور پر زور نہیں ڈالیں گے لیکن ابھی تک کسی نے ٹور پرتشویش کا اظہار نہیں کیا، سب سیریز کیلئے پرجوش اور پی سی بی پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، ہمارے لئے کھلاڑیوں کی صحت و حفاظت پہلے اور کرکٹ دوسرے نمبر پر ہے،ان کیلئے جو اچھا ہو گا ہم وہی کریں گے البتہ اس دورے کے حوالے سے مزید پیش رفت میں دو سے تین ہفتے لگ جائیں گے۔

مزید :

کھیل -