شوگر سکینڈل معاملہ،جہانگیر ترین نے عمران خان کی 2017 میں کی گئی ٹویٹ دوبارہ شیئر کر دی ، ساتھ کیا لکھا ؟ بڑی خبر آ گئی

شوگر سکینڈل معاملہ،جہانگیر ترین نے عمران خان کی 2017 میں کی گئی ٹویٹ دوبارہ ...
شوگر سکینڈل معاملہ،جہانگیر ترین نے عمران خان کی 2017 میں کی گئی ٹویٹ دوبارہ شیئر کر دی ، ساتھ کیا لکھا ؟ بڑی خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے اپنے وعدے کے مطابق سوگر سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ بھی عوامی کر دی ہے جس میں تمام بڑی بڑی شوگر ملز پر الزامات عائد کیے گئے ہیں ، اسی حوالے سے آج شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس بھی کی تاہم اب حکومت ترجمان کی پریس کانفرنس کے جواب میں جہانگیر ترین خود میدان میں آ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان کی 10 دسمبر 2017 میں کی گئی ٹویٹ کو دوبارہ شیئر کیا اور اس کے ساتھ اپنا پیغام درج کیا ۔ جہانگیر ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ” موجود ہ حکومت کے ترجمان بھی اس بات کا اعتراف کریں کہ 2017 اور 2018 میں ، میں واحد شخص تھا جس نے کسانوں کو گنے کی پوری 180 روپے سپورٹ قیمت ادا کی جبکہ دیگر پر یہ الزام تھا کہ وہ 140 روپے ادا کر رہے ہیں ، یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کی میرے لیڈر نے خود اس کی پذیرائی کی ۔“

وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں کیے گئے ٹویٹ میں یہ کہا تھا کہ ”چیف منسٹر شہبازشریف نے پنجاب بھر کے شوگر مل مالکان کو کہہ دیا ہے کہ وہ جتنا چاہیں غریب کسانوں کو ادا کریں ، اور انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ مل مالکان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہ لائیں ، یہ شہبازشریف کے کسانوں کو غریب کرنے کے ایجنڈے کا حصہ ہے ، ہمیں اپنے جہانگیر ترین پر فخر ہے کہ وہ واحد مل مالک ہیں جو کہ گنے کی کاشت کرنے والے کسانوں کو پوری قیمت ادا کر رہے ہیں ۔“

مزید :

قومی -