ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی ہوا تو اگلے سال کب انعقاد ہو گا؟ بالآخر وسیم خان نے بھی دل کی بات کہہ ڈالی

ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی ہوا تو اگلے سال کب انعقاد ہو گا؟ بالآخر وسیم خان نے بھی دل ...
ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی ہوا تو اگلے سال کب انعقاد ہو گا؟ بالآخر وسیم خان نے بھی دل کی بات کہہ ڈالی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے مستقبل کا ابھی کچھ نہیں پتا لیکن اگر یہ ملتوی ہوا تو پھر اس کا انعقاد اکتوبر نومبر 2021ءمیں ہی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وسیم خان نے کہا کہ رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے مستقبل کا ابھی کچھ نہیں پتا اور اس حوالے سے 28 مئی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ میں تبادلہ خیال ہو گا جس کے بعد چیئرمینزکمیٹی کے اجلاس میں ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ بھارت کی جانب سے آئی پی ایل کے انعقاد کی خاطر میگا ایونٹ کو ملتوی کرانے کی کوششوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی قیاس آرائیاں بہت ہو رہی ہیں لیکن جب تک آئی سی سی اعلان نہیں کرتی کچھ پتا نہیں کہ کیا ہوگا۔

ایک سوال پر وسیم خان نے کہا کہ اگر منتظمین ورلڈکپ کیلئے فروری، مارچ 2020ءکی ونڈو دیکھ رہے ہیں تو پی ایس ایل سے شیڈول متصادم ہو گا اور اس صورت میں ہم بھرپور مخالفت کریں گے البتہ میرا ذاتی خیال ہے کہ اگر ورلڈکپ ملتوی ہوا تو اگلے سال اکتوبر، نومبر کی تاریخوں پر ہی انعقاد کیا جائے گا، نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان سے سیریز میں عدم دلچسپی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

مزید :

کھیل -