کراچی میں ڈکیتی کیلئے  آنے والے ڈاکو کو لینے کے دینے پڑگئے، دکاندار نے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا

کراچی میں ڈکیتی کیلئے  آنے والے ڈاکو کو لینے کے دینے پڑگئے، دکاندار نے ...
کراچی میں ڈکیتی کیلئے  آنے والے ڈاکو کو لینے کے دینے پڑگئے، دکاندار نے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں  ایک دکان پر ڈکیتی کی کوشش دکاندار کی بہادری کی وجہ سے ناکام ہوگئی، دکاندار نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر چیپل گارڈن کے قریب ایک کریانہ سٹور پر پیش آیا۔ صبح 10 بج کر 17 منٹ پر موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان آئے اور دکان میں لوٹ مار شروع کردی۔ ایک ڈاکو نے  دکان کے اندر داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر کاؤنٹر سے پیسے نکالنا شروع کردیے۔ جب وہ پیسے نکال کر سمیٹنے لگا تو اسی دوران دکاندار نے پستول نکال کر اس کو گولی مار دی۔

دکان کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو نیچے گرجاتا ہے ، جب دکاندار اس پر اسلحہ تانتا ہے  تو ڈاکو دوسری گولی نہ مارنے کی منت کرتا ہے۔ فائرنگ کے دوران دوسرا ملزم موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے  والے ملزم کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دوسرے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -