ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا معاملہ، تینوں ایتھلیٹس نے قوت بخش ادویات کے استعمال سے انکار کرتے ہوئے حیران کن پیش کر دی

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا معاملہ، تینوں ایتھلیٹس نے قوت بخش ادویات کے استعمال سے ...
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا معاملہ، تینوں ایتھلیٹس نے قوت بخش ادویات کے استعمال سے انکار کرتے ہوئے حیران کن پیش کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے پر ایتھلیٹس نے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ممنوعہ قوت بخش ادویات کے استعمال سے انکار کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تین ایتھلیٹس محبوب علی ،محمد نعیم اور سمیع اللہ کے ساوتھ ایشین گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس پر انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 مئی تک جواب دینے کی مہت دی گئی تھی۔ 

تینوں ایتھلیٹس نے ممنوعہ قوت بخش ادوایات کے استعمال سے انکار کرتے ہوئے بی سیمپل کیلئے جانے کا کہہ دیا ہے جبکہ ان کے حوال ےسے اب واڈا قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ تینوں پاکستانی ایتھلیٹس نے گزشتہ برس نیپال میں ساؤتھ ایشین میڈلز جیتے تھے تاہم اب تینوں سے ہی میڈلز واپس لے لئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -