پاکستان نے بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرایا

پاکستان نے بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرایا
پاکستان نے بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے سرحد پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔ پاک آرمی نے رکھ چکری سیکٹر میں بھارت کے اس جاسوس طیارے کو مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارہ 650 میٹر تک پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔