آصف زرداری کے  بارے میں طرح طرح کی افواہیں، لیکن اب وہ خود ہی میدان میں آگئے

آصف زرداری کے  بارے میں طرح طرح کی افواہیں، لیکن اب وہ خود ہی میدان میں آگئے
آصف زرداری کے  بارے میں طرح طرح کی افواہیں، لیکن اب وہ خود ہی میدان میں آگئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کے دوران وفاقی حکومت کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی، عوام مہنگائی کے باعث اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام اس موجودہ حکومت سے نجات چاہتی ہے، شدید مہنگائی کے باعث عوام اس حکومت سے تنگ آ چکی ہے، کورونا وبا کے دوران بھی وفاق کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل جیسے حساس مسئلے کو نظرانداز کرنا قابل مذمت عمل ہے، ٹڈی نے پورے ملک کو لپیٹ میں لیکر فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا اور تباہ کردیا ہے لیکن وفاق کی کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آ رہی، پہلے دن سے ٹڈی دل کی تباہی سے متعلق خدشات کا اظہار کرتا رہا ہوں۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے سابق صدر کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ سابق صدر نے انہیں بتایا کہ ان کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے۔

مزید :

قومی -