ٹوئٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹ بولتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، ڈونلڈ ٹرمپ غصے سے آگ بگولا

ٹوئٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹ بولتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، ڈونلڈ ٹرمپ غصے سے ...
ٹوئٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹ بولتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، ڈونلڈ ٹرمپ غصے سے آگ بگولا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو جھوٹ بولتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس پر صدر ٹرمپ بھی غصے سے آگ بگولا ہو کر ٹوئٹر پر برس پڑے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی صدر کی طرف سے ایک ٹویٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ڈاک کے ذریعے بیلٹ پیپرز بھجوایا جانا خطرناک ہے۔ اس طرح راستے میں بیلٹ پیپرز چوری ہو سکتے ہیں اور ان کی جگہ جعلی چھاپے کے بیلٹ پیپرز رکھے جا سکتے ہیں۔
ٹوئٹر نے صدر ٹرمپ کے اس ٹویٹ سمیت کئی ٹویٹس کو حقائق کے سانچے پر پرکھا تو وہ غلط ثابت ہوئیں اور کوئی ایسے شواہد نہیں ملے جن سے ثابت ہو کہ ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے بیلٹ پیپرز چوری یا تبدیل ہوئے ہوں۔ اس پر ٹوئٹر نے لوگوں کو ہدایت کر دی کہ پہلے حقائق دیکھو اور پھر صدر ٹرمپ کی بات مانو۔ اس طرح جھوٹا کہنے پر صدر ٹرمپ آگ بگولہ ہو گئے اور اس پر امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ”ٹوئٹر آزادی اظہار کو روک رہا ہے لیکن میں بحیثیت صدر ایسا ہرگز نہیں ہونے دوں گا۔“