ٹک ٹاک کے 2 سب سے بڑے سٹارز منشیات کے الزام میں گرفتار

ٹک ٹاک کے 2 سب سے بڑے سٹارز منشیات کے الزام میں گرفتار
ٹک ٹاک کے 2 سب سے بڑے سٹارز منشیات کے الزام میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے سب سے بڑے سٹارز میں سے دو سٹار امریکہ میں منشیات کے الزام میں گرفتار ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق ان دو سٹارز کے نام برائس ہال اور جیڈن ہوسلر ہیں جنہیں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر گڈنگز میں پولیس نے حراست میں لیا۔ ان کے قبضے سے کافی مقدار میں چرس اور دیگر منشیات برآمد ہوئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق برائس ہال اور جیڈن ہوسلر کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور اگر ان پر عائد الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو انہیں 20سال تک قید یا 10ہزار ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ دونوں سٹارز منشیات لے کر کیلیفورنیا سے ٹیکساس پہنچے تھے۔ 20سالہ برائس اور19سالہ جیڈن دونوں عموماً اکٹھے ویڈیوز بناتے ہیں۔ وہ زیادہ تر بیل ایئر مینشن میں کئی دیگر ٹک ٹاک سٹارز کے ساتھ نظر آتے ہیں اور یہ گروپ ’سوے ہاﺅس کولیکٹو‘ (Sway House Collective)کے نام سے جانا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -