کسان نے غصے میں آکر کھیت میں کھڑی گاڑی کو گوبر سے بھر دیا

کسان نے غصے میں آکر کھیت میں کھڑی گاڑی کو گوبر سے بھر دیا
کسان نے غصے میں آکر کھیت میں کھڑی گاڑی کو گوبر سے بھر دیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص کو تفریح کے لیے ساحل سمندر پر جانے کے لیے ایک کسان کے کھیت میں اپنی لگژری گاڑی کھڑی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ کسان نے گاڑی گوبر سے بھر دی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ برطانوی شہر ٹنٹاجیل میں پیش آیا ہے جہاں ایک شخص گرم موسم کے دوران چھٹی منانے ساحل سمندر پر پہنچا اور وہاں مفت میں گاڑی پارک کرنے کے لیے اس نے کسان کے کھیت کو پارکنگ لاٹ بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اپنی مرسیڈیز بینز کسان کے کھیت میں کھڑی کی اور سیرسپاٹے کے لیے نکل گیا۔ جب کسان نے اپنے کھیت میں گاڑی کھڑی دیکھی تو غصے میں آ گیا اور اپنے جانوروں کا گوبر لا کر گاڑی پر ڈالنا شروع کر دیا۔ کسان نے گاڑی کو گوبر سے بھرنے کے بعد وہاں ایک خط لکھ کر چھوڑ دیا جس میں اس نے گاڑی کے مالک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ”مجھے امید ہے کہ دھو کر بھی اتنا ہی مزہ آئے گا جتنا ساحل سمندر پر تفریح سے آیا۔ ویسے میں نے گاڑی پر پینٹنگ اچھی کی ہے ناں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -