ملائیشین خاندان کی جانب سے عید کی مبارکباد دینے کے لیے رقص کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو نے دھوم مچادی، دیکھ کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ پائیں گے

ملائیشین خاندان کی جانب سے عید کی مبارکباد دینے کے لیے رقص کرتے ہوئے بنائی ...
ملائیشین خاندان کی جانب سے عید کی مبارکباد دینے کے لیے رقص کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو نے دھوم مچادی، دیکھ کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ پائیں گے

  

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالفطر پر ہر کسی نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی ہو گی لیکن ملائیشیاءکی ایک فیملی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دینے کے لیے ایسا انوکھا طریقہ اپنایا کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چار افراد پر مشتمل اس فیملی نے ایک انگریزی گانے پر رقص کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔

یہ ویڈیو فیملی کے رکن امین اللہ کی طرف سے پوسٹ کی گئی جس میں اس نے لکھا کہ ”میری فیملی کی طرف سے آپ سب کی فیملیز کو عید کی مبارک باد۔“یہ ویڈیو 24مئی کو پوسٹ ہوئی اور اب تک اسے 1کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور دنیا بھر سے مسلمان تو کیا غیرمسلم بھی اس فیملی کے عید کی مبارکباد دینے کے اس خوبصورت طریقے کی تعریف کر رہے ہیں۔ بھارت سے نشا انگن نامی ایک صارف نے لکھا کہ ”بہت خوبصورت رقص، میری طرف سے بہت بہت پیار۔“جوشوا نوکوری نامی صارف نے لکھا کہ ”اس وقت انٹرنیٹ پر یہ میری پسندیدہ ویڈیو ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -