کان میں خارش، آدمی اسے کان کی میل سمجھتا رہا، لیکن دراصل کیا چیز تھی؟ کان کی صفائی کی تو ہوش اُڑ گئے

کان میں خارش، آدمی اسے کان کی میل سمجھتا رہا، لیکن دراصل کیا چیز تھی؟ کان کی ...
کان میں خارش، آدمی اسے کان کی میل سمجھتا رہا، لیکن دراصل کیا چیز تھی؟ کان کی صفائی کی تو ہوش اُڑ گئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص کے کان میں خارش ہو رہی تھی جسے وہ سمجھ رہا تھا کہ کان کے میل کی وجہ سے ہو رہی ہے لیکن جب اس نے کان کی صفائی کی تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی ہے کہ اس کے تو ہوش ہی اڑ گئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر اس شخص نے واقعہ سناتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے کان میں بھنبھناہٹ کی سی آواز آتی تھی اور کان بند رہنے لگا تھا، اس کے ساتھ شدید خارش بھی ہوتی تھی۔میں سمجھ رہا تھا کہ کان میں میل ہے جس کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔

اس شخص نے مزید لکھا کہ ”خارش زیادہ ہونے پر میں نے کاٹن پیڈ پر زیتون کا تیل لگا کر اس سے کان صاف کرنے شروع کیے اور اس دوران کان سے ایک جیتی جاگتی مکھی (Moth)برآمد ہو گئی۔ یہ دیکھ کر میرے اوسان خطا ہو گئے کہ یہ مکھی نما کیڑا میرے کان میں اتنی اندر تک کیسے چلا گیا۔ شاید یہ مکھی سوتے میں میرے کان میں داخل ہوئی ہو گی۔“ اس شخص کی پوسٹ پر کمنٹس میں بیشتر لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں تو یہ پڑھ کر سونے سے خوف آنے لگا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -