نیا فیشن آگیا، دلہن نے شادی کی تقریب میں ایسا فیس ماسک پہنا کہ دھوم مچ گئی

نیا فیشن آگیا، دلہن نے شادی کی تقریب میں ایسا فیس ماسک پہنا کہ دھوم مچ گئی
نیا فیشن آگیا، دلہن نے شادی کی تقریب میں ایسا فیس ماسک پہنا کہ دھوم مچ گئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین کہہ رہے تھے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہمارا طرز زندگی بدل کر رہ جائے گا۔ اب ان کی یہ بات اس دلہن نے درست ثابت کر دی ہے جس نے فیس ماسک کو فیشن میں شامل کرتے ہوئے اسے عروسی لباس کے ساتھ ایسا ہم آہنگ کیا کہ یہ اس لباس کا حصہ بن گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس دلہن کا تعلق بھارتی ریاست آسام سے ہے جس کی گزشتہ دنوں شادی ہوئی اور اس کی شادی کی تصاویر اس کے فیس ماسک کی وجہ سے بہت وائرل ہو رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دلہن نے اپنے عروسی لباس کی مناسبت سے ڈیزائنر سے ہی فیس ماسک تیار کروایا۔ یہ ریشمی کپڑے سے بنا خوبصورت سا فیس ماسک اس کے عروسی لباس سے میچ کر رہا تھا اور فیس ماسک پر بھی بہت دیدہ زیب پرنٹنگ کی ہوئی تھی۔ اسے دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ دلہن نے فیس ماسک پہن رکھا ہے بلکہ یہ اس کی خوبصورتی میں اور اضافہ کر رہا تھا اور اس کے عروسی جوڑے ہی کا حصہ لگ رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس دلہن نے اپنا لباس اور فیس ماسک آسام کی معروف ڈیزائنر نندنی بورکاکیتی سے ڈیزائن کروایا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -