’پلیز واپس چلے جاﺅ‘ چینی فوج کی جانب سے سرحد پار کرنے کے بعد بھارتی فوجی لڑنے کی بجائے بینر اُٹھا کر منتیں کرنے لگے

’پلیز واپس چلے جاﺅ‘ چینی فوج کی جانب سے سرحد پار کرنے کے بعد بھارتی فوجی ...
’پلیز واپس چلے جاﺅ‘ چینی فوج کی جانب سے سرحد پار کرنے کے بعد بھارتی فوجی لڑنے کی بجائے بینر اُٹھا کر منتیں کرنے لگے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور بھارت کے درمیان بارڈر پر گزشتہ چند ہفتوں سے حالات کافی کشیدہ ہیں اور دونوں ملکوں کی افواج میں ہلکی جھڑپیں ہونے کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں۔ اکثر یہ جھڑپیں پتھروں اور گھونسوں مکوں کی لڑائی تک ہی محدود رہتی ہیں۔ اب چند روز سے چینی فوج کے بھارت کے زیرتسلط علاقے میں گھس جانے کی خبریں آ رہی ہیں اور بھارتی فوج کے ویر بہادر چینی فوجیوں کے ساتھ لڑ بھڑ کر انہیں واپس بھیجنے کی بجائے بینر اٹھا کر ان کی واپس جانے کے لیے منت سماجت کر رہے ہیں۔

ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق حالیہ دنوں میں چینی فوج کے 10ہزار اہلکار بھارت کے زیرقبضہ علاقے میں گھس گئے جس پر بھارتی فوج نے کئی بینرز پر ایک فقرہ لکھوایا اور بھارتی فوجی یہ بینرز پکڑ کر دور کھڑے ہو گئے۔ سرخ رنگ کے ان بینرز پر سفید رنگ میں انگریزی اور چینی دونوں زبانوں میں لکھا تھا کہ ”تم بھارتی علاقے میں آ گئے ہو۔ معاہدے کے تحت دونوں طرف کی افواج کو اس علاقے میں نہیں آنا چاہیے۔ برائے مہربانی آپ لوگ واپس چلے جاﺅ۔“

رپورٹ کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ چینی فوج لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے تین سے چار کلومیٹر آگے چلی گئی ہے اور سامنے سے بھارتی فوج کے روئیے سے لگتا ہے کہ وہ ہاتھ اٹھا چکی ہے اور چینی فوج سے واپس جانے کی بھیک مانگ رہی ہے۔ بینر اٹھائے بھارتی فوجیوں کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین بھانت بھانت کے فقرے کس رہے ہیں۔ ایک صارف نے بہت دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ”جب آپ پوری کتاب رٹ کر امتحان میں جائیں اور سوال آﺅٹ آف سلیبس آ جائیں۔ بھارت نے پاکستان کے لیے تیاری کرتا ہے اور چین آﺅٹ آف سلیبس سوال کی طرح اس کے سامنے آ جاتا ہے۔“

مزید :

بین الاقوامی -