عیدی مانگنے کے لیے چوکیدار نے ایسا طریقہ اپنا لیا کہ لوگوں کے پاس عیدی دینے کے علاوہ کوئی چارہ ہی نہ رہے

عیدی مانگنے کے لیے چوکیدار نے ایسا طریقہ اپنا لیا کہ لوگوں کے پاس عیدی دینے ...
عیدی مانگنے کے لیے چوکیدار نے ایسا طریقہ اپنا لیا کہ لوگوں کے پاس عیدی دینے کے علاوہ کوئی چارہ ہی نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عید پر محلے کا چوکیدار عیدی لینے آئے تو لوگوں کے پاس عیدی نہ دینے کے کئی بہانے ہوتے ہیں۔ اس بار ایک چوکیدار نے لوگوں کے یہ بہانے ختم کرنے کا ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ انٹرنیٹ پر اس کی دھوم مچ گئی۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق اس محمد کامران نامی چوکیدار نے عید سے کئی روز پہلے ہی تمام گھروں کو نوٹس جاری کر دیئے جس کی عبارت کچھ ایسی تھی کہ آپ اسے عیدی کی درخواست بھی کہہ سکتے ہیں اور دھمکی بھی۔


محمد کامران نے انگریزی میں لکھے گئے اس نوٹس پر لکھا کہ ”الحمد اللہ، رمضان کریم شروع ہوا اور بخیروخوبی ختم ہونے جا رہا ہے۔ اس مہینے کے اختتام پر اللہ نے ہمیں عید الفطر جیسا تہوار دیا ہے اور عید سے ہمیں عیدی کی یاد آتی ہے۔ برائے مہربانی اپنی جیبوں میں دیکھیں اور کچھ رقم نکال کر رکھ لیں۔ میں عید سے پہلے کسی بھی وقت آﺅں گا۔ پوری محبت کے ساتھ یہ پیشگی نوٹس ہے باس، تاکہ مجھے وقت پر کوئی بہانہ نہ سننا پڑے۔ عیدی کی رقم کم از کم 2ہزار سے شروع ہو گی۔“