”رواں سال ہونے والا ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی نہیں ہوا“ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

”رواں سال ہونے والا ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی نہیں ہوا“ آئی سی سی نے اعلان کر دیا
”رواں سال ہونے والا ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی نہیں ہوا“ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کا کوئی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے گردش کرنے والے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ میگا ایونٹ کے ملتوی ہونے سے متعلق خبریں غلط ہیں، کل میٹنگ میں ورلڈ کپ ٹی 20 کے انعقاد سے متعلق غور کیا جائے گا اور جلد ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ بھی کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے تاہم عالمگیر وباءکورونا کی وجہ سے میزبان ملک آسٹریلیا کی حکومت نے ستمبر کے وسط تک سرحدیں بند رکھنے کا اعلان کررکھا ہے جس کے باعث میگا ایونٹ کا انعقاد بھی خطرے میں ہے۔

مزید :

کھیل -