”عمر اکمل انٹرنیشنل کرکٹ کے معیار کے قریب بھی نہیں تھے“ مکی آرتھر نے نیا ’وار‘ کر دیا

”عمر اکمل انٹرنیشنل کرکٹ کے معیار کے قریب بھی نہیں تھے“ مکی آرتھر نے نیا ...
”عمر اکمل انٹرنیشنل کرکٹ کے معیار کے قریب بھی نہیں تھے“ مکی آرتھر نے نیا ’وار‘ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر اکمل انٹرنیشنل کرکٹ کے معیار کے قریب بھی نہیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمر اکمل جہاں جاتے کوئی نہ کوئی مسئلے کا اندیشہ ضرور رہتا تھا،عمر اکمل نے ہمیشہ اپنی غلطیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کی۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ عمر اکمل میں ٹیلنٹ تھا لیکن وہ ٹیم کلچر میں فٹ نہیں تھے، قصور عمر اکمل کا ہے، ٹیم کے سسٹم کا نہیں ہے۔

سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ عمر اکمل کبھی ٹیم کا نہیں سوچتے، ہمیشہ اپنا ہی سوچتے تھے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے معیار کے قریب بھی نہیں تھے جبکہ بابراعظم بہترین اور محنتی کرکٹر ہیں۔

مزید :

کھیل -